Posts

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور 12 ویں عام انتخابات کیلئے آج پولنگ ہوگی

Image
  آج 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر ہو گا— فوٹو:فائل پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں عام انتخابات کیلئے آج پولنگ ہوگی۔ ملک بھر کے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقے ہیں جن کیلئے ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں۔ 882 خواتین امیدوار، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ آج 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جبکہ 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم ہوگا، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر ہو گا۔ عام انتخابات کے لیے خصوصی سکیورٹی فیچرز کے حامل 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس ہیں۔ 5 لاکھ سکیورٹی اہلکار عام انتخابات میں ڈیوٹ...

🇵🇰پاکستان میں کل ووٹرز کی تعدادکے اعدادوشمار جاری Feb 06, 2024 | 09:50 PM

Image
                 پاکستان میں کل ووٹرز کی تعدادکے اعدادوشمار جاری Feb 06, 2024 | 09:50 PM             اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں نوجوان ، خواتین اور بزرگ ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے کل ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑپچاسی لاکھ پچاسی ہزارسات سوساٹھ ہے جن میں پانچ کروڑ انسٹھ لاکھ پچیس ہزارنوسوچالیس نوجوان ووٹرزہیں جوکل ووٹرزکا 43.85 فیصد بنتا ہے ان ووٹرز کی عمر 18 سے 35 سال تک ہے۔  نوجوان ووٹرز میں 53.87 مرد اور 6.13 فیصد لڑکیاں شامل ہیںان انتخابات میں ایک کروڑ بائیس لاکھ 43 ہزار477 وہ نوجوان ہیں جو پہلی بارانتخابی عمل میں حصہ لے رہےہیں یہ کل ووٹرزکا 9.60 فیصد ہیں واضح رہےپہلی بارووٹ کاسٹ کرنے والوں کی شرح ہمیشہ سے کافی ذیادہ رہتی ہے۔   سال 2018 کے انتخابات میں 5 کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار536 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا جوکل ووٹرزکا 52 فیصد تھااگراس باربھی ٹرن آؤٹ کی شرح 50  سے 60 فیصد رہی تو43 فیصد سے ...

بلاول بھٹو زرداری کا عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر تعجب اور افسوس کا اظہار

Image
سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیئے، مخالف سیاسی جماعتیں تشدد، نفرت اور تقسیم پر مبنی سیاست کررہے ہیں، اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جارہی ہے۔ حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب حیدر آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 فروری 2024ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے فیصلے پر تعجب اور افسوس کا اظہار کردیا، سابق وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ سائفر اور توشہ خانہ کیس پر میرا مؤقف واضح ہے لیکن عدت میں نکاح کے کیس پر تعجب اور افسوس ہوا، سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاق میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو نفرت کی سیاست کررہی ہے، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ہے، اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جارہی ہے، چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے نوے کی دہائی جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، میں اگر وزیراعظم بنا تو منشور کے دس نکات پر عمل کرکے کے دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں وزیراعظم بنا تو نوجوانوں کو جب تک روزگار نہیں ملے گا وہ ان کا خیال رکھوں گا، ملک کے ب...